کسٹم اہلکار کے ساتھ زیادتی کی کوشش

کسٹم اہلکار کے ساتھ زیادتی کی کوشش
کسٹم اہلکار کے ساتھ زیادتی کی کوشش
سورس: File/Pixabay

  

سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن) کسٹم اہلکار کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سرگودھا میں تعینات کسٹم اہلکار نے الزام عائد کیا ہے کہ اسد عباس نامی شخص نے اس کے ساتھ لوٹ مار کی۔ ملزم نے کسٹم ڈیوٹی کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ، 34 ہزار روپے مالیت کا موبائل  فون اور 10 ہزار روپے لوٹے۔ اس کے بعد ملزم اسلحے کے زور پر قریبی سکول میں لے گیا اور بدفعلی کی کوشش کی لیکن شور مچانے پرلوگ جمع ہوگئے جس پر ملزم اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگیا۔ پولیس نے کسٹم اہلکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -سرگودھا -