دریائے گنگا میں دو کشتیوں میں تصادم، 6 افراد ڈوب گئے

دریائے گنگا میں دو کشتیوں میں تصادم، 6 افراد ڈوب گئے
دریائے گنگا میں دو کشتیوں میں تصادم، 6 افراد ڈوب گئے

  

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست آتر پردیش میں مسافروں سے بھری دو کشتیوں کا دریائے گنگا میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں چھ افراد ڈوب گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع مرزا پور میں دریائے گنگا میں مذہبی تقریبات کیلئے آنے والے افراد کی دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں چھ افراد ڈوب گئے۔ ڈوبنے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے ڈوبنے والوں کی تلاش شروع کردی۔ اب تک تین افراد کو بچایا جاچکا ہے جب کہ باقی کی تلاش جاری ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -