عبوری افغان حکومت سے افغانستان میں امن قائم کرنے کی امید ہے: شاہ محمود قریشی 

عبوری افغان حکومت سے افغانستان میں امن قائم کرنے کی امید ہے: شاہ محمود قریشی 
عبوری افغان حکومت سے افغانستان میں امن قائم کرنے کی امید ہے: شاہ محمود قریشی 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے۔

دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں افغانستان  میں مختلف  گروہ ہیں۔دنیا افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔افغان عوام نے بہت مشکلات دیکھ لیں اب وہ امن چاہتے ہیں۔طالبان کے اقدامات کو دیکھ کر آئندہ کا فیصلہ کرنا چاہیے۔افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی۔افغانستان کے حوالے سے پاکستان کی نوعیت دیگر ممالک سے مختلف ہے۔انکا کہنا تھا کہ حالیہ چار ملکی دورے کے دوران ایرانی وزیرخارجہ کو اعتماد میں لیا تھاایران نے ہماری تجاویز سے اتفاق کیا تھا۔ہمارا ہمسایہ ملک جعلی خبریں پھیلاتا ہے،بھارت کو ویڈیو کلپس پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ورچوئل اجلاس میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا۔آج چین کے وزیر خارجہ سے دوربارہ  افغانستان کی صورتحال پر بات ہوئی۔

مزید :

قومی -