کٹھ پتلی وزیراعظم ڈکٹیٹر شپ قائم کرنا چاہتے ہیں،فیصل کریم کنڈی 

کٹھ پتلی وزیراعظم ڈکٹیٹر شپ قائم کرنا چاہتے ہیں،فیصل کریم کنڈی 

  

 اسلام آباد (این این آئی)ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ پی ایم ڈی اے کا قانون آمرانہ سوچ کا تسلسل ہے۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ جھوٹوں کی سرکار میڈیا کی آزادی پر حملہ کر رہی ہے، کٹھ پتلی وزیراعظم ملک میں ڈکٹیٹر شپ قائم کرنا چاہتے ہیں، وزیر اطلاعات نے صحافیوں کی نمائندہ تنظیموں کے بارے جھوٹ بولا۔ انہوں نے کہاکہ  عمران خان کی حکومت دھاندلی اور جھوٹ کی بیساکھیوں پر کھڑی ہے، پیپلزپارٹی آزادی صحافت کی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

فیصل کریم کنڈی

  

مزید :

پشاورصفحہ آخر -