"ٹیچر آف دی ایئر" نامزد ہونے والی استانی پر طالب علم کے ساتھ زیادتی کا الزام لگ گیا

"ٹیچر آف دی ایئر" نامزد ہونے والی استانی پر طالب علم کے ساتھ زیادتی کا الزام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا میں ایک خاتون انگلش ٹیچر پر جو ایک بار" ٹیچر آف دی ایئر"  کے ایوارڈ کے لیے نامزد کی گئی تھی، پر ایک طالب علم  کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پولیس نے 37 سالہ ٹیچر امانا ڈول کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق خاتون ٹیچر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت  نے حکم دیا کہ اسے جیل میں رکھا جائے ، اگر وہ ضمانت چاہتی ہے تو اسے ایک ملین ڈالر کے ضمانتی مچلکے بھرنے ہوں گے۔ جج نے اس کے شوہر اور بچوں کی استدعا کے باوجود ضمانت کی رقم کم نہیں کی۔

ویسٹ جوہنسٹن ہائی سکول میں بطور انگلش ٹیچر خدمات انجام دینے والی امانا ڈال پر الزام ہے کہ انہوں نے 15 سالہ نا بالغ طالب علم کے ساتھ جنسی زیادتی کی ۔ ملزمہ نے مئی 2021 سے نوکری کا آغاز کیا لیکن اب اسے نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق رواں سال کے آغاز میں 33 اساتذہ کو "ٹیچر آف دی ایئر" ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا تھا جس  میں امانا ڈول بھی شامل تھی۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -