وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر بھکاری بچوں کیخلاف بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ
لاہور(لیڈی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر بھکاری بچوں کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا۔ چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر بھکاری بچوں اور بھکاری مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیاگیا ہے۔ بھکاری بچوں کو تحویل میں لینے کے لئے ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی کی گئی ہے۔کریک ڈاؤن کے لیے چائلڈ پروٹیکشن بیوروکی ریسکیو ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔بھکاری مافیا کے مکمل خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ بھکاری بچوں اور بھکاری مافیا کے بارے میں چائلڈ ہیلپ لائن 1121پر اطلاع دیں۔
بھکاری بچے