حالیہ سیلاب میں چین نے عوام کی دل کھول کر مدد کی، راجہ پرویز اشرف 

حالیہ سیلاب میں چین نے عوام کی دل کھول کر مدد کی، راجہ پرویز اشرف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب میں چینی حکومت اور عوام نے دل کھول کر مدد کی ہے، چین کی حکومت اور عوام کی طرف سے ملنے والی حمایت اور محبت قابل قدر ہے۔سپیکر قومی اسمبلی سے بدھ کے روز چین کے سفیر نوگ رونگ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر زور دیا۔ اس موقع پر اسپیکرقومی اسمبلی کا مزید کہناتھاکہ چین اور پاکستان کے درمیان مثالی دوستی موجود ہے، دونوں ممالک نے علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر ہمیشہ ایک دوسرے حمایت کی ہے۔ پارلیمانی تبادلوں سے دونوں ممالک اراکین پارلیمنٹ تجربات میں اضافہ ہو گا۔ سی پیک منصوبے کی تکمیل سے خطے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔سپیکر قومی اسمبلی کا چین میں آنے والے حالیہ زلزلے پر چینی سفیر سے تعزیت کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں کے مابین پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کو سازگار ماحول میسر کرنے پر گفتگو کی گئی۔ سپیکرقومی اسمبلی نے کہا پاکستان میں چینی باشندوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔پاکستان تاریخ کے بدترین سیلاب سے دوچار ہے۔پاکستان میں حالیہ سیلاب موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات کا شاخسانہ ہے،سپیکرقومی اسمبلی نے کہا عالمی برادری کو پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات سے نمٹنے اور مثاثرین کی بحالی کے سلسلے میں آگے بڑھنا چاہیے۔چین مشکل وقت میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
راجہ پرویز اشرف

مزید :

صفحہ آخر -