سیلاب زدہ علاقوں میں پانی سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ: احسن اقبال 

سیلاب زدہ علاقوں میں پانی سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ: احسن اقبال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آ باد (آئی این پی) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے،سیلابی صورتحال سے ملک کو درپیش چیلنجز کا ملکر مقابلہ کرینگے،پاکستان میں مزید بارشوں اور سیلاب کا خدشہ، اقوام متحدہ نے خبردار کردیا،عوام کو امدادی کیمپس سے متعلق مکمل معلومات فراہم کی جائیں۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت این ایف آر سی سی کا اجلاس ہوا جس میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے اور نیشنل کوآرڈینیٹر این ایف آر سی سی بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران احسن اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلابی صورتحال سے ملک کو درپیش چیلنجز کا ملکر مقابلہ کریں گے، پوری قوم آفت کا مقابلہ کرنے کیلئے کمر بستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ  صحت کی صورتحال پر کڑی نگاہ رکھی جائے اور بیماریوں سے بچا ؤکیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ متاثرین کی بحالی اور سیلابی صورتحال سے ہونیوالے نقصان کی تلافی کیلئے سروے تیز کیے جائیں، صحیح اعداد و شمار ڈیش بورڈ کے ذریعے ممد و معاون ثابت ہوں گے۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ این جی اوز کو امدادی کارروائیوں میں شامل کرنے کیلئے متحرک کیا جائے، عوام کو امدادی کیمپس سے متعلق مکمل معلومات فراہم کی جائیں، ڈیمز  اور دیگر آبی وسائل میں پانی کی سطح پر نظر رکھی جائے۔ پاکستان میں آنے والے مہینوں میں مزید بارش کی توقع ہے جب کہ اقوام متحدہ نے متوقع بارشوں سے ابتر سیلابی حالات بدترین ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کو اس صورت حال میں جس قدر تباہی کا سامنا ہے اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا، بہت سے لوگ کھلے آسمان تلے رہ رہے ہیں۔
احسن اقبال 

مزید :

صفحہ آخر -