سیلاب متاثرین کی تعداد کروڑوں میں، مکمل بحالی کیلئے وقت لگے گا، سنجرانی 

سیلاب متاثرین کی تعداد کروڑوں میں، مکمل بحالی کیلئے وقت لگے گا، سنجرانی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تمبو(آن لائن)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے سیلاب متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑینگے،وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کررہی ہے،ملک بھی میں 3 کرو ڑ سے زائد افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں،دو ہزار ارب کی فصلیں تباہ ہوئی ہیں،روڈ اور ریلوے نیٹ ورک پر کام جاری ہے جلد بحال کر دیئے جائینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی انتظامیہ نصیرآباد کی جانب سے سوشل ویلفیئر دارالعمان ڈیرہ مراد جمالی میں بنائی گئی خیمہ بستی کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،ان کے ہمر ا ہ سینٹرز مولانا عبدالغفور حیدری، مشاہد سید،خان آف قلات پرنس عمر،احمد زئی نصیب اللہ بازئی اور ثنا جمالی بھی تھے، اس سے قبل چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو کمشنر نصیرآباد بشیر بنگلزئی اور ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے سیلابی صورتحال کے متعلق بریفننگ دی، چیئرمین سینٹ نے محکمہ ہیلتھ نصیرآباد،اور لائیو سٹاک کی جانب سے لگائی گئی میڈیکل کیمپ، اور یونیسیف کی جانب سے بنائے گئے عارضی سکول کا بھی دورہ کیا،سکول کے طلبہ سے سبق سنا اور ان میں کھلونے تقسیم کئے، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا اس وقت پورے ملک میں سیلابی اور ایمرجنسی کی صورتحال ہے جس سے نمٹنے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کیساتھ ساتھ خاص کر پاک فوج میدان میں کام کررہی ہے اور سیلاب متاثرین کو ریسکیو کر تے ہوئے انہیں ٹینٹ،راشن سمیت دیگر سامان فراہم کررہے ہیں، بلوچستان کے بعد اب سندھ میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے 3کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جن کی مکمل بحالی کیلئے وقت لگے گا، پاکستان کیساتھ دو ست ممالک سیلاب متاثرین کیلئے بڑے پیمانے پر تعاون کررہے ہیں جن کے ہم مشکور ہیں، ملک میں سیلاب بڑے پیمانے پر تھا مگر اس کے نقصانات بہت ہی کم ہوئے ہیں، وز یراعلی بلوچستان قدوس بزنجو کوئٹہ میں بیٹھ کر سیلاب متاثرہ اضلاع کے متاثرین کیلئے سامان بھجوانے میں مصروف عمل میں کیونکہ وی آئی پی موومنٹ سے انتظامیہ سیلاب متاثرین کو چھوڑ کر وی آئی پی کے پروٹوکول میں بزی ہو جاتے ہیں، سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے مخیر حضرات کام کررہے ہیں مگر مزید انہیں دل کھول کر کام کرنا چاہیے۔
سنجرانی

مزید :

صفحہ آخر -