ذکاء اللہ نظر انداز،اقرار احمد لاہور حاجی کیمپ کے عارضی ڈائریکٹرتعینات

 ذکاء اللہ نظر انداز،اقرار احمد لاہور حاجی کیمپ کے عارضی ڈائریکٹرتعینات

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ڈپٹی ڈائریکٹرلاہور حاجی کیمپ ذکاء اللہ پھر نظر انداز،پشاور کے ڈپٹی ڈائریکٹر اقرار احمد کو لاہور کے حاجی کیمپ کا عارضی ڈائریکٹر لگا دیا گیا، اس سے پہلے ملتان حاجی کیمپ کے ڈائریکٹر ریحان عباس کھوکھرکو لاہور حاجی کیمپ کا اضافی چارج دیا گیاتھا، حج آپریشن 2022ء میں شاندار کارکردگی اور لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ کے حج آپریشن کو منظم انداز میں مکمل کرنے پر ریحان عباس کھوکھر نے ذکاء اللہ کی خدمات کو سراہا تھا اور سیکرٹری سے درخواست کی تھی ذکاء اللہ مارچ 2023ء میں مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائر ہو جائیں گے 2ستمبر سے ترقی (پرموشن) کی لائن میں لگ چکے ہیں،ایم سی کے ساتھ ہی گریڈ 19ہو جائے گا، ریٹائرمنٹ سے پہلے ڈائریکٹر کا اعزاز بھی مل جائے گا اور غریب کی پنشن اور واجبات بھی بہتر ہو جائیں گے شدید دباؤ پر پہلے اقرار احمد کو اسلام آباد لگانے کی کوشش کی گئی حبیب احمد کی بیگم کی ٹرانسفر کی شرط سامنے آنے پر اسلام آباد کی بجائے لاہور ڈائریکٹر بنا کر ان کی ڈائریکٹر بنانے کی خواہش پوری کر دی گئی ذکاء اللہ جو ایماندار اور محنتی آفیسر کیساتھ غریب آدمی سمجھا جاتا ہے پھر نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ اقرار احمد وزارت مذہبی امور کے سینئر ترین ڈپٹی ڈائریکٹر ہیں سفارش نہیں میرٹ پر تعیناتی ہوئی ہے دباؤ سفارش پر لگانے کی خبریں حقائق کے منافی ہیں وزارت مذہبی امور کے ذرائع کی وضاحت۔

ذکا اللہ

مزید :

صفحہ آخر -