جامکے چٹھہ،آوارہ کتوں کے کا ٹنے سے خاتون جاں بحق
جامکے چٹھہ(نمائندہ پاکستان) آوارہ کتوں نے ایک عورت کو کاٹ کھایا اور ہلاک کر دیا۔ واقعات کے مطابق نواحی گاؤں ساروکی کے محلا اسلام آباد کی رہائشی بیوہ عورت خادم بی بی جو کہ اپنے مویشیوں کے لئے دھان کی فصل سے چارا کاٹ رہی تھی کہ چار آوارہ کتوں نے اس پر کر کے کاٹ کھایا جسکی بنا پر خادم بی بی ہلاک ہو گئی۔ واضح رہے کہ خادم بی بی کا خاوند صادق کھوکھر دو سال قبل وفات پا گیا تھا اور یہ چار بچوں کی ماں اور غریب بیوہ عورت تھی۔
آوارہ کتے