حلیم عادل  پر مقدمات کے خاتمے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور

 حلیم عادل  پر مقدمات کے خاتمے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کیخلاف دائر مقدمات کے خاتمے اور ان پر ہونے والے ظلم کیخلاف مذمتی قرارداد کثرت رائے سے منظور، پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 50 منٹ کی تاخیر سے سپیکرسبطین خان کی صدارت میں شروع ہوا۔اسمبلی کے اجلاس محکمہ جنگلات وجنگلی حیوانات کے حوالے سے سوالوں کے جوابات متعلقہ وزیر سید عباس علی نے دئیے۔رکن اسمبلی رانا منور حسین نے ضمنی سوال میں پوچھا کہ جب جنگلات والے اپنی مہم شروع کرتے ہیں تو سڑکوں اور نہروں کے کناروں پر درخت لگائے جاتے ہیں پہلی بار سنا ہے کہ نجی زمین پر درخت لگائے جا رہے ہیں،بتایا جائے کہ اس ضمن میں کیا کسی زمیندار نے حکومت کیساتھ معاہدہ کیا ہے،قوم کا اربوں روپے کسی طرح نجی زمینوں پر لگا دیا گیا ،کس قانون کے تحت نجی زمینوں پر پودے لگائے گئے ہیں، متعلقہ وزیر کے پاس اس کا جواب نہیں تھا جس پر سپیکر سبطین خان حکومت کا دفاع کرتے رہے اور سوال کے محرک سے کہا کہ آپ نیا سوال جمع کرا دیں تفصیلی جواب مل جائے گا،آپ نے جو سوال پوچھا تھا اس کاجواب آ گیا ہے،پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پنجاب اسمبلی میں پنجاب کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن بل 2022ء کثر ت رائے سے پاس کر لیااسی طرح پنجاب اسمبلی میں لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ترمیمی بل ایوان نے پنجاب اسمبلی میں لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈ ویلپمنٹ اتھارٹی ترمیمی بل 2022 کی دوبارہ منظوری دیدی،پنجاب اسمبلی میں لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ترمیمی بل 2022 گورنر پنجاب کو منظوری کیلئے بھجوایا گیا تھا گورنر پنجاب نے بل دستخط کئے بغیر واپس بھیج دیا تھاپنجاب اسمبلی کے ایوان نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی ترمیمی بل 2022 کی بھی دوبارہ منظوری دیدی،یہ بل بھی راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی ترمیمی بل 2022 منظوری کیلئے گورنر پنجاب کو بھجوایا گیا تھا، وفاقی اور سندھ حکومت حلیم عادل شیخ پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے یہ ظلم کی رات ختم ہونے کے قریب ہے ایوان حلیم عادل شیخ پر جھوٹے مقدمات واپس لے کر رہا کرنے کا مطالبہ کرتا ہے،یہ قرارداد ایوان نے کثرت رائے سے منظور کر لی۔ایجنڈا ختم ہونے پر اجلاس 12 ستمبر بروز سوموار سہ پہر تین بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

حلیم عادل 

مزید :

صفحہ آخر -