عمران خان کیساتھ پاکستان کا ہر ذی شعور شخص کھڑا ہے، عثمان ڈار

عمران خان کیساتھ پاکستان کا ہر ذی شعور شخص کھڑا ہے، عثمان ڈار

  

 اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی پریس کانفرنس پررد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کے ساتھ پوری پارٹی اور پاکستان کا ہر ذی شعور شخص کھڑا ہے، عمران خان کی وضاحت کے باوجود وزیر دفاع پراپیگنڈہ پر مبنی بیان بازی کر رہے ہیں، عمران خان نے کہہ دیا فوج بھی میری پاکستان بھی میرا ہے،بد قسمتی سے ملک کا وزیر دفاع خود فوج اور سیاسی جماعت کے درمیان خلیج پیدا کر رہا ہے۔ عثمان ڈار نے کہاکہ ماضی میں فوج کا بدترین مخالف آج کس منہ سے لمبی لمبی ہانک رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف اپنی پریس کانفرنس میں صحافی کے سوال کا جواب کیوں نہیں دے سکے؟۔ انہوں نے کہاکہ ہمت تھی تو اپنے ماضی میں دئیے گئے بیانات پر وضاحت کرتے، عمران خان کے خلاف سیاسی انتقام میں سب کچھ کھنگال لیا لیکن اسے کرپٹ ثابت نہیں کر سکے۔ عثمان ڈار نے کہاکہ جتنی انکوائریاں عمران خان کے خلاف جاری ہیں اتنی عوامی اسپورٹ بڑھ رہی ہے، عمران خان کا اتنا خوف ہے کہ میڈیا کے بعد ڈیجیٹل میڈیا پر بلیک آؤٹ کیا گیا، عمران خان کا مقابلہ سیاسی میدان میں نا ممکن ہو چکا ہے۔

عثمان ڈار 

مزید :

صفحہ آخر -