کریمنل جسٹس ریفار مزگیم چینجر، قوانین پر عملدرآمد میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، وزیر قانون 

کریمنل جسٹس ریفار مزگیم چینجر، قوانین پر عملدرآمد میں بہتری لانے کی ضرورت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑنے کہا ہے کہ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے تشویشناک صورتحال ہے،  پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کے لیے ماحول دوست اقدامات کیے جا رہے ہیں،  سولر انرجی کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، ملک میں بہترین قوانین موجود ہیں ان پر عملدرآمد میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، تنازعات کے حل کا متبادل نظام ہمارا کلچر ہے۔تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ  سے امریکی پولیٹیکل کونسلر بریڈلے پارکر نے  ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف مہناز اکبر عزیز بھی موجود تھیں۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے۔امریکی پولیٹیکل کونسلر نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس کیا اور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ  پاکستان سمیت دنیا بھر کو موسمیاتی تبدیلی کا سامنا ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر قانون نے کہا  وزیراعظم پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے فکر مند ہیں اور اس حوالے سے اقدامات کیے جا رہے ہیں، دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے تشویشناک صورتحال ہے۔پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کے لیے ماحول دوست اقدامات کیے جا رہے ہیں۔سولر انرجی کے استمال کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔وزیر قانون نے کہا  پاکستان میں بہترین قوانین موجود ہیں ان پر عملدرآمد میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔تنازعات کے حل کا متبادل نظام ہمارا کلچر ہے۔کریمنل جسٹس ریفارمز گیم چینجر ہیں۔ ملاقات میں لیگل ایجوکیشن سسٹم کے حوالے سے امور بھی زیر بحث آئے۔
وزیر قانون

مزید :

صفحہ آخر -