پاکستان کیخلاف سازشوں میں عمران خان بھی شامل، یوسف رضا گیلانی 

پاکستان کیخلاف سازشوں میں عمران خان بھی شامل، یوسف رضا گیلانی 

  

ملتان (این این آئی)سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف سازشیں کی جارہی ہیں جس میں عمران خان بھی شامل ہے،فوجی قیادت کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالے اداروں کو لڑوانے کی کوشش کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق  پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری الحاج محمد اشرف قریشی کی قیادت میں وفد نے سینٹ میں پارلیمانی لیڈر و سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی قومی سیاسی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔محمد اشرف قریشی نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے متنازعہ فوجی قیادت کے خلاف بیان پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک وقوم کے خلاف قرار دیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا پاکستان کے خلاف سازشیں کی جارہی ہے جس میں سابق وزیراعظم عمران خان بھی شامل ہے،فوجی قیادت کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے اداروں کو لڑوانے کی کوشش کررہے ہیں فوج کا مورال ڈاؤن ہوسکے یہ بھارت کا منصوبہ ہے ہم نے پاکستان کیلئے ہمیشہ قربانیاں دی۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ دشمن ناکام ہونگے حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کا فیصلہ کیا ہے سیلاب بارشوں کے متاثرین کی امداد وبحالی کا عزم کیا ہے۔

یوسف رضا گیلانی 

مزید :

صفحہ آخر -