درباربی بی پاکدامن کی توسیع کیس کی سماعت کل تک ملتوی
لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹرجسٹس محمد امیر بھٹی نے دربار بی بی پاکدامن کی توسیع اور تزئین آرائش سے متعلق دائردرخواست پر دونوں پارٹیوں کو مشورے سے تجویز طے کرکے عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت کل 9ستمبر تک ملتوی کردی،عدالت نے چار رکنی کمیشن سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے،عدالت نے دربار بی بی پاکدامن کی توسیع کا کام روکنے کا حکم دے رکھا ہے درخواست گزار نے 5 جولائی 2018 کو بی بی پاکدامن کے مزار کی تعمیر روکنے کے لئے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیارکررکھاہے کہ پنجاب اسمبلی نے بی بی پاک دامن کے مزار کی اپ گریڈیشن کے لیے فنڈز کی منظوری دی تھی، مزار بی بی پاکدامن کی تعمیر منظور شدہ ڈیزائن اور نقشے کے مطابق نہیں ہو رہی، 2013 کے پی سی ون کے پلان کی بجائے تعمیرات نئے ڈیزائن کے تحت کی جا رہی ہیں، منظور شدہ پی سی ون کو نظر انداز کرکے تزئین آرائش میں کروڑوں روپے کی کرپشن بھی ہو رہی ہے،اراضی مالک کے ورثاء سے زمین حاصل کیے بغیر مزار کی اپ گریڈیشن مکمل نہیں ہوسکتی، عدالت سے استدعاہے کہ متعلقہ حکام کو مزار کی اپ گریڈیشن کے لیے مذکورہ اراضی حاصل کرنے کا حکم دیاجائے۔
درباربی بی پاکدامن