مریم نوازکی پاسپورٹ کیلئے دائردرخواست پر آج سماعت ہوگی
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے مریم نواز شریف کی پاسپورٹ کے حصول کے لئے دائردرخواست سماعت کے لئے مقرر کردی، مسٹرجسٹس علی باقر نجفی اورمسٹرجسٹس انوارالحق پنوں پر مشتمل ڈویژن بنچ آج 8ستمبرکو اس درخواست پر سماعت کرے گا۔مریم نواز شریف نے پاسپورٹ واپسی کے لئے اپنی متفرق درخواست میں موقف اختیارکیاہے کہ چودھری شوگر ملز انکوائری میں ان کی ضمانت منظور ہو چکی ہے،نیب کی جانب سے تاحال ریفرنس دائر نہیں کیا گیا، پاسپورٹ نیب کے قبضے میں رکھوایا گیا ہے، عدالت سے استدعاہے کہ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔
مریم نواز