ہائیکورٹ کاپی آئی سی کی انتظامیہ کو ٹینڈر دینے سے روکنے کا حکم

   ہائیکورٹ کاپی آئی سی کی انتظامیہ کو ٹینڈر دینے سے روکنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے فیصل آباد چنیوٹ اینڈ کارڈیالوجی میں کمپنی کو ٹینڈر دینے کیخلاف دائردرخواست پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو آئندہ تاریخ تک ٹینڈر پر عمل درآمد سے روکنے کا حکم دے دیاہے،پنجاب حکومت کی جانب سے سیکرٹری نے جواب داخل کرانے کی مہلت طلب کی گئی جسے عدالت نے منظور رلیا، فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی انتظامیہ کی جانب سے بھی دلائل کے لیے وقت طلب کیا گیا، یہ درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے چیئرمین اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ ڈائریکٹر کی جانب سے کمپنی کوٹینڈر بد نیتی کی بنیاد پر دیا گیا،کمپنی کا کوئی تجربہ نہ تھا،کمپنی کو ذاتی جان پہچان کی بنیاد پر فائدہ پہنچایا گیا،عدالت سے استدعاہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی انتظامیہ کو کمپنی کو ٹینڈر دینے سے روکنے کا حکم دیاجائے۔
پی آئی سی

مزید :

صفحہ آخر -