ڈی آئی جی کو 14 ستمبر تک 11سالہ بچی بازیاب کرانے کا حکم

 ڈی آئی جی کو 14 ستمبر تک 11سالہ بچی بازیاب کرانے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس محمد شان گل نے ریڑھی بان خاتون کی 11 سالہ بیٹی کو ایک سال سے حبس بے جامیں رکھنے کیخلاف دائردرخواست پر ڈی آئی جی افضال کوثر کو 14 ستمبر تک بچی کو بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ایس ایچ او تھانہ ہنجروال لاہورمحمد علی نے پیش رفت رپورٹ عدالت میں داخل کراتے ہوئے بتایا کہ بچی کی بازیابی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، مزید مہلت دی جائے، قبل ازیں پولیس نے ہتھکڑی سمیت ملزم اسحاق کو عدالت میں پیش کیا۔درخواست گزار کاموقف ہے کہ بااثر افراد محمد اسحاق اور محمد الیاس نے ایک سال سے بیٹی آمنہ عابد کو حبس بیجا میں رکھا ہوا ہے، بیٹی کی بازیابی کی متعدد درخواستوں کے باوجود شنوائی نہیں ہوئی،عدالت سے استدعاہے کہ اس کی بیٹی کو بازیاب کرانے کا حکم دیاجائے۔
 بچی بازیاب

مزید :

صفحہ آخر -