رانا شمیم کیس، جوبھی ریڈلائن کراس کریگا توہین عدالت کی کارروائی ہوگی: اسلام آباد ہائیکورٹ 

رانا شمیم کیس، جوبھی ریڈلائن کراس کریگا توہین عدالت کی کارروائی ہوگی: اسلام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) رانا شمیم کیخلاف توہین عدالت کیس میں اہم پیشرفت، پراسکیوشن نے گواہوں کی فہرست پیش کر دی، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا نام شامل نہیں، پراسکیوشن نے صرف 4 گواہوں کی فہرست جمع کرائی۔جن میں ڈپٹی کمشنر،رجسٹرار،ایڈیشنل رجسٹرار، برطانوی سولیسٹر شامل ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے رانا شمیم کو گواہوں کی فہرست جمع کرانے کا آخری موقع دیدیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جو بھی ریڈ لائن کراس کریگا توہین عدالت کی کارروائی ہو گی۔سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ عوام کو یہ بتایا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کمپرومائزڈ ہیں، اس عدالت سے عوام کا اعتماد اٹھانے کی کوشش کی گئی، اس معاملے پر یہ عدالت کسی بھی حد تک جائے گی، توہین عدالت کون کرتا ہے یہ بات بڑی اہم ہوتی ہے، سابق چیف جج نے ایک انگریز سولیسٹر سے بیان حلفی لکھوایا، یہ بیان حلفی بہت اہمیت رکھتا ہے، اگر بیان حلفی سچا ہے تو رانا شمیم اسے ثابت کریں، اگر سچا نہیں ہے تو یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے، رانا شمیم اپنا بیان حلفی ثابت کریں ورنہ غیرمشروط معافی مانگیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ 
اسلام آباد ہائیکورٹ 

مزید :

صفحہ آخر -