سندھ ہائیکورٹ کا بول نیوز  اور انٹرٹینمنٹ کی نشریات  فوری بحال کرنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ کا بول نیوز  اور انٹرٹینمنٹ کی نشریات  فوری بحال کرنے کا حکم

  

 اسلام آباد (آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے بول نیوز اور انٹرٹینمنٹ کی نشریات فوری بحال کرنے کا حکم دے دیا۔بول نیوز اور انٹرٹینمنٹ چینل کی نشریات بندش کے خلاف عدالت نے حکم نامہ جاری کردیا۔سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ندیم اختر نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے پیمرا کی 5 ستمبر کی پریس ریلیز اور فیصلہ معطل کردیا۔حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ   بول نیوز کی نشریات فوری طور پر پرانی پوزیشن پر بحال  کردی جائیں۔عدالت نے پیمرا اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیے اور پیمرا اور دیگر فریقین سے 14 ستمبر کو جواب طلب کرلیا۔ 

سندھ ہائیکورٹ

مزید :

صفحہ آخر -