ظالم حکمرانو: مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرکے لوگوں کے دکھوں پر مرہم رکھو: سراج الحق 

ظالم حکمرانو: مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرکے لوگوں کے دکھوں پر مرہم رکھو: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی/جھڈو(این این آئی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سندھ حکمرانوں کی غفلت سے ڈوب گیا ہے۔خیرات نہیں بلکہ اپنا حق نہیں دیا گیا تو عوام ان کے گھروں و بنگلوں کا گھیراء کریں گے۔ 20 دن پہلے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے ایمرجنسی کا اعلان کیا مگر پورا سندھ دیکھا کہیں بھی ایمرجنسی نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی ہے۔ ہر طرف روڈوں پر بارش وسیلاب متاثرین بے یارومددگار پڑے ہوئے ہیں۔ کے این شاہ، میھڑ،جھڈو سمیت سندھ کے کئی شہر ڈوب گئے اور مقامی بااثر لوگ اپنے فصلوں کو بچانے کے لیے کہیں کٹ لگاکر تو کہیں پانی کا راستہ روک کر سندھ کے مزید شہروں کو برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ سندھ حکومت ایک ناکام حکومت ہے جب پنجاب میں آٹا سستا ہے تو سندھ میں کیوں مہنگا ہے۔ ظالم حکمرانو آئی ایم ایف کی غلامی کی بجائے عوام کے لیے اور کچھ نہیں کرسکتے تو کم از کم مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرکے لوگوں کے دکھوں پر مرہم اور ہمدردی کرو۔ کمرتوڑ مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں ہیں غریب آدمی کا زندہ رہنا بھی مشکل بنادیا گیا ہے۔یہ وفاقی و صوبائی واحد حکومت ہے جس کے منتظمین متاثرین کے لیے عملی اقدامات کرنے کی بجائے جلسے اور فضائی دورے کر رہے ہیں۔ ہمارے 16 ہزار الخدمت کے رضاکار متاثرین کی مدد کرنے میں مصروف ہیں اور متاثرین کی مکمل تک خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جھڈو، ٹنڈوجان محمد، ڈگری، گجری اور سانگھڑ میں بارش وسیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، الخدمت ریلیف سرگرمیوں کے جائزے اور میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ سراج الحق نے مطالبہ کیاکہ متاثرین میں امداد کی تقسیم کو شفاف بنانے کے لیے ہر تحصیل کی سطح پر کمیٹیاں بناکر سول سوسائٹی، صحافی،وکلاء،علمائے کرام اور بزرگ شہریوں کا شامل کیاجائے۔ آزمائش کی اس گھڑی میں پوری قوم کو توبہ استغفار کرنا چاہئے۔ دریں اثناء سراج الحق نے مقامی رہنماؤں و صحافیوں کے ہمراہ کشتی پر زیرو پوائنٹ جھڈو دورے کے بعد پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پچاس ہزار کی آبادی کا جھڈو شہر بربادی کا منظر پیش کر رہا ہے۔حکومت چاہتی تو شہر بچ سکتا تھا۔ 
سراج الحق 

مزید :

صفحہ آخر -