کینیڈ اپاکستان میں سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے مزید امداد فراہم کریگا، سلمیٰ زاہد 

کینیڈ اپاکستان میں سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے مزید امداد فراہم کریگا، سلمیٰ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوٹاوا (بیورو رپورٹ) پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امداد، بچاو اور بحالی کی سرگرمیوں کے حوالے سے کینیڈین دارلعوام میں قائم کینیڈا، پا کستا ن پارلیمانی دوستی گروپ کا اجلاس منعقد ہوا، صدارت گروپ کی سربراہ اور پاکستانی نژاد کینیڈ ین ر کن پارلیمان سلمیٰ زاہد نے کی، جبکہ اجلاس میں کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر ظہیر جنجوعہ اور کینیڈین وزارت خارجہ کے حکام کے علاوہ ا نٹرنیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریلیف فاونڈیشن (آئی ڈی آر ایف) کینیڈا اور اسلامک ریلیف تنظیموں کے نمائندے خصوصی طور پر شر یک ہوئے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان ظہیر جنجوعہ نے شرکاء کو پاکستان میں سیلاب سے ہونیوالے جانی و مالی، املاک ا و ر انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصانات سے تفصیلاً آگاہ کیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سلمی زاہد نے کہا کینیڈا پاکستان پارلیمانی دوستی گر و پ کے ا جلا س کا مقصد ارکان پارلیمان کو پاکستان میں سیلاب کی تباہ کار یو ں، امداد اور بحالی کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمار، اقدا ما ت اور اس حوالے سے کینیڈا کی جانب سے فراہم کردہ امداد، آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کرنا ہے، انہوں نے ا مید ظاہر کی کہ کینیڈا کی جا نب سے پا کستان میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد اور بحالی کیلئے مزید امداد کا جلد اعلان ہو گا۔ انہوں نے زور دیا پاکستان میں انسانی بنیا دوں پر فور ی نو عیت کی ضروری امداد کی فراہمی کیساتھ ساتھ تعمیر نو کے حوالے سے طویل المدتی شراکت اور ساتھ دیا جانا چاہیے۔ اجلاس میں کینیڈین پارلیمان کے لگ بھگ ڈیڑھ درجن ارکان شریک ہوئے۔
سلمیٰ زاہد

مزید :

صفحہ آخر -