مقبول گلوکار عدیل برکی کا سُندس فاؤنڈیشن لاہور کا دورہ

 مقبول گلوکار عدیل برکی کا سُندس فاؤنڈیشن لاہور کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


   لاہور(پ ر)مشہور فنکار عدیل برکی نے سُندس فاؤنڈیشن لاہور کا دورہ کیا  ڈائر یکٹر سندس فاؤنڈیشن خالد عباس ڈار  نے  ان کا استقبال کرتے ہو ئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔اپنے اِس دورے میں انہوں نے سُندس فاؤنڈیشن کے تھیلے سیمیا،ہیمو فیلیا میں مبتلا مریض بچوں کی عیادت کے ساتھ ساتھ مریض بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیئے۔ عدیل برکی مریض بچوں میں گھل مل گئے اور انہوں نے سٹیٹ آف دی آرٹ لیبارٹری میں جدید مشینری پر بلڈ سکریننگ، خون اور اجزائے خون کی فراہمی کے عمل کو دیکھا اور تھیلے سیمیا کے مر ض کی روک تھام کیلئے سُندس فاؤنڈیشن کی جانب سے فراہم کردہ معیا ری سہولیات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سُند س فاؤنڈیشن تھیلے سیمیا اورہیمو فیلیا کے مریضوں کو علاج ومعالجہ کی مفت و معیاری سہولیات بلا تعطل فراہم کررہا ہے۔سُندس فاؤنڈیشن جس دلجوئی سے دُکھی انسانیت کی خدمت کررہا ہے وہ قابلِ ستا ئش ہے۔اِس مو قع پرسُندس فاؤنڈیشن کے صدر یا سین خان ، ڈائریکٹر علی رؤف، عبداللہ ملک اور دیگر بھی موجود تھے۔ اورانہوں نے سُندس فاؤنڈیشن میں مریضوں کو فراہم کر دہ سہولیات کو سراہتے ہو ئے کہا کہ شادی سے پہلے تھیلے سیمیا کا ٹیسٹ کروانے پر بھی زور دیا۔


تاکہ معاشرے کو تھیلے سیمیا جیسی موذی بیماری سے پاک کیا جاسکے۔ انہوں نے مخیرحضرات سے اپیل کی کہ وہ سُندس فاؤنڈیشن کو اپنی زکوٰۃ و عطیات دیں تاکہ قیمتی انسانی زندگیوں کے چراغوں کو روشن رکھا جا سکے۔

مزید :

کلچر -