الیکشن میں پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت حاصل کریگی،شرافت قصوری

الیکشن میں پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت حاصل کریگی،شرافت قصوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو گی تحریک انصاف کے خلاف بے بنیاد من گھڑت الزامات لگا کر مقدمات بنائے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مرکزی و سینئر راہنما مہر شرافت علی قصوری نے لاہور پریس کلب میں صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاعمران خان نے اسلامک فوبیا کی آواز بلند کر کے عالم اسلام کو اکٹھا کر دیا ہے عمران خان کو سیاسی طور پر ختم کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں انشاء  اللہ آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف واضح اکثریت سے اقتدار میں آئے،تحریک انصاف سے غداری کرنے والے والے لوٹوں کی سیاست آئندہ الیکشن میں ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائے گی۔