سیلاب نے 60برسوں کا ریکارڈ توڑدیا،پیر محمد ابراہیم نقشبندی

سیلاب نے 60برسوں کا ریکارڈ توڑدیا،پیر محمد ابراہیم نقشبندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(پ ر)الکہف ٹرسٹ کے سرپرست پیرحافظ محمد ابراہیم نقشبندی نے کہا ہے کہ اس دفعہ سیلاب نے 60 سالوں کا ریکارڈ توڑ دیا2010کے سیلاب سے کئی گناہ زیادہ تباہی اور نقصان ہوا ہے ہرطرف تباہی کے مناظر اور انسانیت سسک رہی ہے آگے بڑھ کر سیلاب زدگان کی مددکریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے لاہور سے الکہف ٹرسٹ کی ٹیموں اور امدادی سامان کے ساتھ جنوبی پنجاب، اندرون سندھ اور بلوچستان  کے سیلاب زدہ علاقوں کی جانب روانہ ہوتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مخیرحضرات کے تعاون سے الکہف ایجوکیشنل ٹرسٹ کے تحت جنوبی پنجاب میں سے ضلع ڈیرہ غازی خان، تونسہ اور روجھان کے علاقے میں امدادی کام کے ساتھ ساتھ سکھر اور ہالانی بیس کیمپ کے ذریعے اندرون سندھ میں خیرپور شکارپورکندھ کوٹ جیکب آباد ہ اور بلوچستان کے علاقوں نصیر آباد، جعفرآباد، جھٹ پٹ الہ یار گنداخہ اوستہ محمداوردیگرمتاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔


،ہزاروں خاندانوں میں لاکھوں روپے مالیت کے امدادی سامان تقسیم کیے گئے، جن میں خیمے، ٹینٹ، دریاں، کپڑے، غذائی راشن،آٹا،چاول، خوردنی تیل، چینی، چائے پتی، خشک دودھ، صاف پانی، پکاپکایا کھانا، ادویات اوردیگر سامان شامل ہے جبکہ ڈاکٹرز کی ٹیم نے ان علاقوں میں قائم میڈیکل کیمپوں میں سینکڑوں متاثرین کے ساتھ علاج اور ادویات فراہم کیں نیز مستقبل میں متاثرہ علاقوں میں ضرورت مند افراد کو ان کے گھروں کی تعمیر میں بھی مدد کی جائے گی،پیرحافظ محمد ابراہیم نقشبندی نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں بے گھر افراد کیلئے امدادی کے ساتھ ساتھ خیموں کی بھی اشدضرورت ہے الکہف ایجوکیشنل ٹرسٹ سیلاب زدہ علاقوں اورشمالی علاقہ جات میں ایک مظبوط و مربوط نظام اچھی وایماندار ٹیموں کے ساتھ کا م کررہاہے متائثرہ علاقوں کاسروے کرنے کے بعدحقیقی مستحقین میں امدادی سامان تقسیم کیاجاتاہے