جنگ ستمبر کے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،رانا مبشر اقبال

جنگ ستمبر کے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،رانا مبشر اقبال

  

کاہنہ(نامہ نگار) مسلم لیگ نواز کے رکن قومی اسمبلی،ایم این اے رانا مبشر اقبال نے اپنے جاری بیان میں کہاہے کہ یو م دفاع کے موقع پر جنگ ستمبر 1965کے شہدا ء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ہم ان شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ جنرل کونسلر کاہنہ محمد سجاد کے ہمراہ میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر دفاع وطن کی خاطر ہمیں جانوں کے نذرانے بھی پیش کرنے پڑے تو دریغ نہیں کریں گے۔

جنگ ستمبر میں ہمارے افواج پاکستان کے بہادروں نے دشمن کے عزائم خاک میں ملاتے ہوئے دشمن کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ اس وقت سیلاب زدگان کی مدد کیلئے بھی افواج پاکستان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -