فتنوں کی روک تھام کیلئے قانون ختم نبوتؐ ناگزیر تھا،گل محمد مرزا

فتنوں کی روک تھام کیلئے قانون ختم نبوتؐ ناگزیر تھا،گل محمد مرزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) چیئرمین انٹر نیشنل اسلامک کمیونٹی گل محمد مرزا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 7 ستمبر یوم ختم نبوت وہ تاریخی دن ہے جب خاتم النبین جناب رحمتہ اللعالمین ؐ کے آخری نبی ہونے پر آئین پاکستان میں اقرار و تائید کو قانون کا درجہ دیا گیا۔ سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں پارلیمان میں موجود تمام مکاتب فکر کے جید اکابرین علما و مشائخ نے طویل ترین جدوجہد کے بعد ختم نبوت کے اقرار کو تعزیرات پاکستان میں مسلمان ہونے کیلئے بنیادی اور اولین شرط قرار دیا گیا۔۔
 چیئرمین انٹرنیشنل اسلامک کمیونٹی گل محمد مرزا نے مزید کہا کہ قانون تحفظ ختم نبوت ؐ امت کو متحد رکھنے اور فتنوں شرانگیزیوں کا راستہ روکنے کیلئے انتہائی ضروری تھا۔