جلسے کرنے والے یہی رقم سیلاب متاثرین پر لگائیں،اشرف بھٹی
لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ جو شخص دن رات جلسے جلوس کرنے میں لگا ہوا ہے کیا سیلاب سے متاثر ہونے والے بہن بھائیوں سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے یہ شخص جلسہ،جلسہ کھیلنے کی بجائے اور اپنے قومی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کاکام کرکے آخر کس کے ایجنڈے پر چل رہا ہے،آخر کیا وجہ ہے کہ یہ شخص متاثرین کی مددپر فوکس کرنے کی بجائے کیوں روزانہ کی بنیادوں پر غیر ضروری جلسوں پر کروڑں روپے خرچ کررہا ہے۔
اسی رقم سے متاثرین کو دوبارہ آباد کرنے میں مدد مل سکتی ہے