عرس داتا گنج بخشؒ،زائرین کی شرکت کورونا سرٹیفکیٹ سے مشروط

  عرس داتا گنج بخشؒ،زائرین کی شرکت کورونا سرٹیفکیٹ سے مشروط

  

لاہور(فلم رپورٹر)وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی سید رفاقت علی گیلانی نے کہا کہ عرس مبارک کی تقریب کے دوران تین روزہ عالمی کانفرنس کے موقع پر مسجد داتا دربار میں زائرین کی شرکت کو شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی اور کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے جبکہ کسی بھی قسم کی دربار کے احاطہ میں عقیدت مندوں کی طرف سے نعرہ بازی جس سے دربار کا تقدس پامال ہو کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ عرس حضرت داتا گنج بخش کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے پولیس اہلکاران،قومی رضاکاران اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کے ا ہلکاران فرائض انجام د ینے کے سلسلہ میں حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ سکیورٹی کے سخت انتظاما ت کرتے ہوئے قرب و جوارا ور اطراف میں سی سی ٹی وی کیمروں کا جال بچھایا جائے گا جبکہ اس پورے عمل کی تینوں دن سیف سٹی کے ذریعے بھی باقاعدگی سے نگرانی عمل میں لائی جائے گی۔ لنگر اور دودھ کے معیار کی سختی سے چیکنگ کیلئے فوڈ اتھارٹی کو پابندکیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام محکمہ جات کے افسران غسل مبار ک کی تقریب کے لئے اپنے اپنے فوکل پرسن کی تعیناتی اور ان کی مکمل معلومات فراہم کرنے کے پابند کر دئیے گئے ہیں تاکہ ایک معلوماتی ڈائریکٹری مکمل کرکے آپس میں روابط بہتر بنائے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ دربار اور اس کے قرب و اطراف کو برقی قمقموں،محرابوں اور دیگر سامان سے خوبصورت تزئین و آرائش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران کسی بھی محکمہ کی طرف سے غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -