تہذیب الاخلاق ٹرسٹ کی طرف سے امدادی سامان بلوچستان روانہ

تہذیب الاخلاق ٹرسٹ کی طرف سے امدادی سامان بلوچستان روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی) علیگڑھ پبلک سکول و کالج مانگا کے زیراہتمام صدر تہذیب الاخلاق ٹرسٹ  جی اے صابری، پرنسپل سکو اڈرن لیڈ ر (ر)  ایم قاسم قاضی، اساتذہ کرام، طلبا و طالبات اور اولڈ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی طرف سے سیلاب زدگان کے لئے دو ٹرک امدادی سامان بلوچستان بھجوایا گیا۔ اس سامان میں خیمے، بستر، کمبل، مچھر دانیاں، اشیاء خوردونوش او رادویات وغیرہ شامل ہیں۔ اساتذہ اور طلبا کا ایک وفد اس سامان کے ہمراہ روانہ ہوا۔ اس موقع پر پرنسپل علیگڑھ پبلک سکول و کالج مانگا  ایم قاسم قاضی  نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان جسد واحد کی مانند ہیں اور ہم اس مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔