انجمن خدام الصوفیہ و امیر ملت ٹرسٹ سیلاب زدگان کی مدد کیلئے سرگرم

 انجمن خدام الصوفیہ و امیر ملت ٹرسٹ سیلاب زدگان کی مدد کیلئے سرگرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (پ ر) انجمن خدام الصوفیہ و امیر ملت ٹرسٹ سیلاب زدگان کی مدد کیلئے پیش پیش‘ سکھر، راجن پور اور رانی پور و دیگر ملحقہ علاقوں کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ‘ سجادہ نشین حضرت امیر ملت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی کہتے ہیں کہ سیلاب زدگان کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، مصیبت زدہ بھائیوں کے دْکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ واضح رہے کہ انجمن خدام الصوفیہ و امیر ملت ٹرسٹ کے تحت سیلاب کے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، تنظیم کے رضاکار متاثرہ علاقوں میں پریشان حال بہن بھائیوں کی مدد کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ قبلہ پیر صاحب کی ہدایات پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں مستحقین میں تقسیم کرنے کیلئے خشک راشن جس میں گھی، چاول، چینی، دالیں وغیرہ کے علاوہ بستر، خیمے، کپڑے اور دانیاں وغیرہ شامل ہیں روانہ کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ پکاپکایا کھانا بھی سیلاب متاثرین میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔