ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت یقینی نظر آرہی ہے،عمران شاہ

ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت یقینی نظر آرہی ہے،عمران شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہورر(سٹی رپورٹر)تحریک انصاف پی پی 132 کے سینئر رہنما سید عمران علی شاہ نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں قومی اسمبلی کے حلقوں پر پی ٹی آئی کی جیت یقینی نظر آرہی ہے۔ امپورٹڈ حکومت کے وسائل اور دولت کے استعمال کی سیاست ایک بار پھر ہار جائے گی۔  قوم جعلی مینڈیٹ زدہ حکومت کو تسلیم کرنے پر بالکل تیار نہیں ہے۔ پاکستان تحریک انصاف بھاری اکثریت سے الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی۔


 پی ٹی آئی کرپٹ اور فاسشٹ حکومت کی انتقامی کارروائیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی رہے گی۔ ملک کی حقیقی آزادی کرپشن زدہ بیرونی طاقتوں کے پروردہ نظام میں آخری کیل ٹھونکنے کا وقت آگیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف ملکی خوشحالی عوامی حقوق بالادستی اور قومی خودمختاری کا شاندار نظام لے کر آئے گی۔