پاک میڈیا فورم سعودی عرب  کے چیئرمین الیاس رحیم کے سسر  چوہدری گلداد انتقال کر گئے

 پاک میڈیا فورم سعودی عرب  کے چیئرمین الیاس رحیم کے سسر  چوہدری گلداد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض (نمائندہ پاکستان) پاک میڈیا فورم سعودی عرب کے چیئرمین الیاس رحیم کے سسر چوہدری گلداد انتقال کر گئے جس پر پاک میڈیا فورم کے صدر ذکاء اللہ محسن، سینئر نائب صدر وقار نسیم وامق،جنرل سیکرٹری رانا عظیم، جوائنٹ سیکرٹری اجمل منہاس، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ثناء بشیر، انفا ر میشن سیکرٹری عمیر علی، فنانس سیکرٹری عمران اعوان، ایگزیکٹو ممبران خالد نواز چیمہ،جاوید راہو، یحییٰ اشفاق،شاہ جہان شیرازی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے جبکہ جدہ سے پاکستان جرنلسٹ فورم کے چیئرمین امیر محمد خان اور فورم کے دیگر صحافیوں کی جانب سے بھی افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی