سات مضامین میں فیل ہونے والے طلبہ کو سپلیمنٹری امتحان دینے کی اجازت

سات مضامین میں فیل ہونے والے طلبہ کو سپلیمنٹری امتحان دینے کی اجازت

  

 لاہور (لیڈی رپورٹر)میٹرک اور انٹر کے لاکھوں طلبا کیلئے خوشخبری،سات مضامین میں فیل طلبا کو سپلمنٹری امتحان دینے کی اجازت مل گئی۔ سات مضامین میں فیل طلبا کو سپلمنٹری امتحان دینے کی اجازت دیدی گئی ہے،اس سے قبل تین مضامین میں پاس ہونیوالے طلبا کو فیل تصور کیا جاتا تھا۔ذرائع کے مطابق طلبا چار مضامین پہلے سال اور چار مضامین کا دوسرے سال داخلہ بھیج کر بھی امتحان پاس کر سکیں گے،امتحان پاس کرنے کیلئے طلبا کے پاس 4 مواقع ہونگے۔

، میٹرک اور انٹر کا امتحان طلبا کو دو سال کے عرصہ میں پاس کرنا لازمی ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -