سیلاب زدگان کی مدد کیلئے پوری قوم جاگ رہی ہے،ذکر اللہ مجاہد

سیلاب زدگان کی مدد کیلئے پوری قوم جاگ رہی ہے،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(پ ر) سرپرست اعلیٰ الخدمت فاؤنڈیشن و امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی مدد کیلئے پوری قوم جاگ رہی ہے اور نااہل حکمران سو رہے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں خوارک اور صاف پانی کی قلت کو فوری پورا نہ کیا گیا تو مزید نقصان ہوسکتا ہے۔متاثرین کی مدد کیلئے پوری قوم یکجہتی کا مظاہرے کررہی ہے لیکن بدقسمتی سے سیاستدان متاثرین کیساتھ فوٹوسیشن کروا رہے ہیں۔ قوم نے ہمیشہ چیلنجز اور سخت آزمائشوں کا مقابلہ بڑی دلیری سے کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی جنوبی لاہور کی جانب سے  سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے تین ملین کے چیک کی وصولی اور مختلف ریلیف کیمپوں کے دورے کے موقع پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ حکمران اپنی رویائتی بے حسی کو چھوڑ کر تمام ترتوجہ سیلاب متاثرین کی طرف کریں اور ان کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کریں۔

، لوگوں کی بہت بڑی تعداد سیلاب سے بچ جانے کے بعد خوراک اور صاف پانی کو محروم ہیں، لوگوں کے پاس کھانے او رپینے کیلئے کچھ بھی نہیں بچا، کروڑوں لوگ امداد کے منتظر ہیں یہی وقت ہے کہ بروقت اقدامات کرکے ان کی مدد کی جائے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -