او جی ڈی سی ایل ہیڈ آفس میں سیمینار کا نعقاد
اسلام آباد (پ ر)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) قومی احتساب بیور (نیب)کے ساتھ کئی سالوں سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے آگاہی مہم اور احتیاطی کوششوں پر کام کر رہی ہے اور اس کئی سیمینار کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔ اس سلسلے میں ایک بار پھر قومی احتساب بیور کے تعاون سے او جی ڈی سی ایل نے " ہمارا ایمان، کرپشن فری پاکستان" کے عنوان سے او جی ڈی سی ایل ہیڈ آفس میں ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ مذکورہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے او جی ڈی سی ایل کے ایم ڈی خالد سراج سبحانی نے کہا کہ جس طرح بدعنوانی کئی شکلیں اختیار کر لیتی ہے،بالکل اسی طرح انسدادبدعنوانی کی کا طریقہ کار اور حکمت عملی بھی متختلف ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے احتیاط اور رد عمل کے درمیان ایک عمومی فرق پیدا ہو جاتا ہے۔ انہوں نے بیورو کے اقدامات کو بے حد سراہا اور تقریب کے مہمان خصوصی ظاہر شاہ، ڈپٹی چیئرمین نیب اور دیگر حکام کو خوش آمدیدکہا۔ ا ایم ڈی او جی ڈی سی ایل نے مزید کہا کہ ایک تنظیم کے طور پر، وقتاً فوقتاً اور تجربے کے ساتھ ہم نے بدعنوانی سے پاک ماحول کو یقینی بنانے کی کوششیں کی ہیں اور ہمیشہ ایسی تجاویز کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے جس سے شفافیت کا ماحول پیدا ہو۔ مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں ادارے کے دائرہ کار، مقاصد اور تحقیقات کے بہترین طریقوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ایسے طریقوں پر زور دیا جس کو بروئے کار لاتے ہوئے لوگ معاشرے سے اس برائی کا خاتمہ کرنے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کر سکتے ہیں۔بدعنوانی کے خاتمے کی مہم کے نتیجے میں بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم کی وصولی کے لئے " احتساب سب کے لئے " کی پالیسی پر عمل پیراہ ہونے سے اس کا معاشرے پر بہت اچھا اثر پڑا ہے۔
اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں اور شفافیت کے کلچر کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ انہوں نے آنے والی نسلوں میں خود احتسابی کے عمل کو پروان چڑھانے پر بھی زور دیا۔ جواس برائی کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ بدعنوانی ہمارے پیارے وطن کے استحکام اور معاشی ترقی میں رکاوٹ کی بنیادی وجہ ہے۔