ڈیوس کپ ورلڈ گروپ ون ٹائی میں پاکستان کا مقابلہ آسٹریا سے ہو گا

  ڈیوس کپ ورلڈ گروپ ون ٹائی میں پاکستان کا مقابلہ آسٹریا سے ہو گا

  

اسلام آباد (اے پی پی):ڈیوس کپ ورلڈ گروپ ون ٹائی میں پاکستان کا مقابلہ آسٹریا سے ہو گا، جو 16 اور 17 ستمبر 2022 کو سپورٹ لینڈ ایرینا میں ہوگا۔ ٹائی کے لئے پاکستانی ٹیم 10 ستمبر کو آسٹریا پہنچے گی تاکہ وہاں کے کنڈیشن سے ہم آہنگ ہو سکے۔

پاکستانی ٹیم کپتان اعصام الحق قریشی، عقیل خان، محمد شعیب، مزمل مرتضی اور محمد عابد پر مشتمل ہے۔آسٹریا کی ٹیم جورگن ملزر,جورج روڈینیو, فلیپ مسالک, گرالڈ,لوکاذ اورالیکذینڈرر ایرلر پر مشتمل ہے۔

۔پاکستانی ٹیم ٹائی کی تیاری کے لیے 22 اگست سے اسلام آباد میں پی ٹی ایف کمپلیکس کے کلے کورٹس میں ٹریننگ کر رہی ہے۔پی ٹی ایف کے صدر سلیم سیف اللہ خان نے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی کامیابی کے لیے دعا کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -