ایشیاء کپ، بھارت اور افغانستان کے درمیان آج میچ ہوگا
دبئی (اے پی پی)ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے میں افغانستان اور بھارت کی ٹیمیں آج دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی، افغانستان کی ٹیم مایہ ناز بلے باز محمد نبی کی زیر قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بھارت کی ٹیم کو روہت شرما لیڈ کریں گے۔
افغانستان کی ٹیم سری لنکن ٹیم ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
جبکہ بھارتی ٹیم پہلے میچ میں پاکستان جبکہ دوسرے میچ میں سری لنکن ٹیم کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہو چکی ہے۔