تحفظ ختم نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،مولانا اللہ وسایا
لاہور(نمائندہ خصوصی ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی اپیل پریوم ختم نبوت کے حوالہ سے ملک بھر میں علمائے کرام نے یوم ختم نبوت منایا گیا۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام عظیم الشان تحفظ ختم نبوت واستحکام پاکستان ختم نبوت کانفرنس مجلس کے مرکزی امیر مولانا پیرحافظ ناصرالدین خان خاکوانی کی زیر صدارت اور مہتمم جامعہ اشرفیہ مولانا فضل الرحیم کی زیرنگرا نی اور مجلس لاہور کے امیر مولانا مفتی محمد حسن کی سرپرستی میں ہوئی،کانفرنس میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری، مجلس کے مرکزی رہنما مولانا اللہ وسایا،مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مرکزی رہنما علامہ ابتسام الٰہی ظہیر،جے یوآئی کیے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمدامجد خان،انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے سیکرٹری جنرل مو لاناا احمدعلی سراج، جامعہ اشرفیہ کے ناظم حافظ اسد عبید، ناظم اعلی قاری ارشد عبید، جامعہ اشرفیہ مولانا محمدیوسف خان، مولانا سیف الرحمن مہند، مفتی شاہد عبید،مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، حفیظ سنٹریونین کے صدر فیاض بٹ، سید سلمان گیلانی، قاری احسان اللہ فاروقی، پیررضوان نفیس، مولانا جمیل الرحمن اختر، مبلغ ختم نبوت مولاعبدالنعیم جنرل سیکرٹر ی لاہور مولانا علیم الدین شاکر،مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا عتیق الرحمن، مولانا محمدقاسم گجر، رانا محمدعثمان قصوری، مولانا عمران نقشبندی ودیگر علماء نے خطاب کیے اور شعور ختم نبوت کو اجاگر کیا۔مولانا اللہ وسایا نے اپنے خبا میں کہا کہ عقیدہ ختم نبوت وناموس رسالت کی حفاظت کرنے میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے