خان کے مشیر ان کو جیل بھجوانے کی سازش کر رہے ہیں،شہزاد سعید چیمہ

خان کے مشیر ان کو جیل بھجوانے کی سازش کر رہے ہیں،شہزاد سعید چیمہ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے انفارمیشن  سیکرٹری شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ خان کے مشیر اسے جیل میں پہنچانے کی سازش کر رہے ہیں۔علوی اور شیخ رشید جیسے سیانوں نے ابھی سے کنی کترانا شروع کر دی ہے۔اپنے ایک بیان میں شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ نیازی کے فوج مخالف بیانیے کے بعد وزیر اعلی پنجاب کا بیان آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد والوں نے بھی ڈھیل کے بعد رسی کھینچنا شروع کر دی ہے اورخوار چودھری کے پلگ میں پھنسا ہوا کچرا جلد صاف ہو جائیگا۔شہزاد سعید چیمہ نے مزید کہا کہ خود کو آئین وقانون سے بالاتر سمجھنے والوں کے گرد گھیرا تنگ ہو رھا ہے,بنی گالا کی رونقیں کم اور اڈیالہ کی زیادہ ہونے جا رھی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -