آٹے کی قیمت میں 33روپے کلو اضافے کا امکان، محکمہ خوراک نے سمری حکومت کو بھجو ا دی 

  آٹے کی قیمت میں 33روپے کلو اضافے کا امکان، محکمہ خوراک نے سمری حکومت کو بھجو ...

  

      لاہور (لیڈی رپورٹر) لاہور سمیت پنجاب میں آٹے کے بحران کا خطرہ منڈلانے لگا،محکمہ خوراک نے گندم کے اجرا ء کی پالیسی پر نظرثانی کے لیے حکومت کو آگاہ کردیا،20 کلو  آٹے کی قیمت میں 660 روپے تک اضافے کے لیے بھی سمری ارسال کردی۔ 20 کلو بیگ کی قیمت 980  سے 1640 روپے تک کرنے کی تجویز دی گئی۔محکمہ خوراک کے مطابق گندم کے اجرا کی قیمت 1765 روپے سے 2690 روپے تک کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔ پنجاب میں گندم کے اجرا ء کی پالیسی پر نظر ثانی نہ کی تو آٹے کا بحران پیدا ہوجائے گا۔حکومت نے گندم کے اجرا کی پالیسی پر نظر ثانی نہ کی تو وقت سے پہلے گندم ختم ہو جائے گی۔ فلور ملوں کو گندم کے اجرا ء کے لیے قیمتوں میں اضافہ کرنا ہوگا۔ گندم کے اجرا ء پر موجودہ پالیسی سے سبسڈی 213 ارب روپے تک ہوسکتی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -