جنرل سرجری کے پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹروں کی تربیتی ورکشاپ

جنرل سرجری کے پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹروں کی تربیتی ورکشاپ

  

لاہور(سٹی رپورٹر)سوسائٹی آف سرجنز پاکستان لاہور کے تعاون سے پنجاب بھر سے آئے جنرل سرجری کے پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹروں کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں ہوئی۔ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے ورکشاپ کا افتتاح کرتے ہوئے ڈاکٹرز کو بھرپور محنت اور جانفشانی سے کام کرنے کا درس دیتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت کی تلقین کی۔صدر سوسائٹی آف سرجنز لاہور اور شعبہ سرجری کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے سربراہ پروفیسر سید اصغر نقی کی زیر قیادت ہونے والی تربیتی ورکشاپ میں صوبہ بھر سے شعبہ سرجری سے تعلق رکھنے والے ماہر اساتذہ نے شرکت کی۔ جن میں سربراہ شعبہ سرجری فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر کامران خالد خواجہ، سربراہ شعبہ سرجری سروسز انسٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر ندیم اسلم، پروفیسر ابرار اشرف علی، پروفیسر خالد جاوید خان، پروفیسر محمد وارث فروکہ، پروفیسر امیر افضل، پروفیسر احمد عزیر قریشی، ڈاکٹر شاہد فاروق، ڈاکٹر اسداللہ خواجہ، ڈاکٹر زیشان سرور اور ڈاکٹر حافظ محمد آصف، ڈاکٹر عمر وڑائچ نمایاں تھے۔ ماہرین نے ورکشاپ میں شامل ٹرینی سرجنز کو مریضوں کی تشخیص کرنے کے رائج نظام جن میں TOACS، شارٹ کیس اور لانگ کیسز کی ہینڈز آن ٹریننگ دی۔وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے طلبہ کو ریسرچ کے ساتھ منسلک رہنے کا درس دیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -