ڈکیت، چوری کی درجنوں وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی، گاڑیوں، قیمتی اشیا ء سے محروم

ڈکیت، چوری کی درجنوں وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی، گاڑیوں، قیمتی اشیا ء سے ...

  

       لاہور(کر ائم رپو رٹر)24گھنٹوں کے دوران درجنوں وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،گاڑیوں،موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کر دیا گیا۔ مانگا منڈی کے علاقے میں نامعلوم چور چوہدری انور کے گھر سے 1لاکھ 40ہزار کی نقدی اور لائسنسی پستول چوری کر کے فرار ہو گئے، نصیر آباد کے علاقے میں 4ڈاکو ذوہیب کے گھر گھس کر اہلخانہ سے گن پوائنٹ پر 7لاکھ روپے مالیت کی نقدی،سونے کی چوڑیاں اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے،سندر کے علاقے میں ڈاکو عمیر ملک کی دکان سے اسلحہ کے زور پر 37ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے،داتا دربار کے علاقے میں یاسین سے گن پوائنٹ پر 60ہزار روپے اور موبائل فون،جوہر ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکو سمیع سے اسلحہ کے زور پر 16ہزار روپے نقدی اور 50ہزاد روپے مالیت کا فون،ہڈیارہ میں 4ڈاکو ظفر سے گن پوائنٹ پر 7ہزار 3 سو روپے اور موبائل فون،وحدت کالونی کے علاقے میں طاہر معراج سے 20ہزار روپے اور موبائل فون،ملت پارک کے علاقے میں ڈاکو ظفر سے اسلحہ کے زور پر 35ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ گرین ٹاؤن،گلشن راوی سے گاڑیاں، ہربنس پورہ،شادباغ،ساندہ،اقبال ٹاؤن،شیراکوٹ،قلعہ گجر سنگھ اور برکی سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -