ٹک ٹاکر سے دست درازی کیس،ملزمان فرد جرم کیلئے 30 ستمبر کوطلب 

ٹک ٹاکر سے دست درازی کیس،ملزمان فرد جرم کیلئے 30 ستمبر کوطلب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر خاتون سے دست درازی کیس میں ملوث مرکزی ملزم ریمبو سمیت دیگر ملزموں کوفرد جرم عائد کرنے کے لئے 30 ستمبر کوطلب کرلیاہے،ایڈیشنل سیشن جج عشرت حسین نے کیس کی سماعت کی،گزشتہ روز پراسیکیوشن کی جانب سے مکمل چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا،ملزمان میں ریمبو, شہر یار خان اور ارسلان وغیرہ شامل ہیں، ملزمان پر عائشہ نامی ٹک ٹاکر سے جشن آزادی کے والے دن مینار پاکستان پر بد سلوکی کرنے کا الزام عائد ہے
،ٹک ٹاکر خاتون نے چھ ملزمان کو جیل میں شناخت کیا تھا،ملزمان کے خلاف تھانہ لاری اڈہ میں مقدمات درج ہیں۔
،پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت میں دو چالان جمع کروائے گئے ہیں،ایک چالان ریمبو کے خلاف جمع کروایا گیا جبکہ دوسرے چالان میں دیگر 17 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے،سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایا کہ،ملزمان نے عائشہ نامی خاتون کے کپڑے بھی پھاڑ دئیے تھے،عائشہ نامی ٹک ٹاکر کو دھکم پیل کرکے ہراساں کیا گیا،تاریخی دن اور مقام پر خاتون کے ساتھ بد سلوکی کے باعث ملک کی بدنامی ہوئی،ٹک ٹاک خاتون عائشہ کی مدعیت میں ملزموں کے خلاف پولیس نے مقدمات درج کئے۔

مزید :

علاقائی -