مثالی پولیسنگ،معیاری سروس ڈیلیوری کیلئے کوشاں ہیں،سی سی پی او

مثالی پولیسنگ،معیاری سروس ڈیلیوری کیلئے کوشاں ہیں،سی سی پی او

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ تھانوں میں جدید انفراسٹرکچر و ٹیکنالوجی سے مزین سہولیات کی فراہمی اور مثالی پولیسنگ پر مبنی معیاری سروس ڈیلیوری کے لئے کوشاں ہیں۔شہر کے تمام تھانوں میں شہریوں اور سٹاف کے لئے اچھے ماحول اور بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔انہوں نے یہ بات تھانہ چوہنگ کی نئی تعمیر شدہ سٹیٹ آف دی آرٹ کثیر المقاصد عمارت کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

مزید :

علاقائی -