احد خان چیمہ کیخلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت23ستمبر تک ملتوی 

 احد خان چیمہ کیخلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت23ستمبر تک ملتوی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج ساجد علی اعوان نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت23ستمبر تک ملتوی کردی،گزشتہ روزسابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ حاضری کے لیے پیش ہوئے،دوران سماعت نیب کے پراسیکیوٹر اسد اللہ ملک نے دو گواہان عدالت میں پیش کئے،گواہان نے ملزم کیخلاف شہادت قلمبند کرائی۔
،نیب کے ریفرنس کے مطابق ملزم نے اندرون و بیرون ملک اربوں روپے کے ناجائز اثاثہ  بنائے،احد خان چیمہ کے اثاثہ جات کی مارکیٹ اربوں روپے کے قریب ہے، احد خان چیمہ کے اثاثہ جات کی مارکیٹ  ویلیو600 ملین کے قریب ہے، احد خان چیمہ نے اہلیہ صائمہ احد، والدہ نصرت افزا، بھائی احمد سعود اور بہن سعدیہ منصور کے نام جائیدادیں بنائیں۔
 احد خان چیمہ

مزید :

علاقائی -