سابق ڈی آئی جی پولیس کیخلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت 12ستمبر تک ملتو ی 

   سابق ڈی آئی جی پولیس کیخلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت 12ستمبر تک ملتو ی 

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج اسد علی نے سابق ڈی آئی جی پولیس سید جنید ارشد کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 12ستمبر تک ملتو ی کردی،گزشتہ روزسابق ڈی آئی جی سید جنید ارشد کو جیل حکام نے عدالت کے روبرو  پیش کیا،جنید ارشد نے نیب آرڈیننس 2022ء کے تحت ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے،سید جنید ارشد نے بریت کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے،جس میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ مجھ پر جھوٹ پر مبنی مقدمات بنوائے گئے،میری سابقہ بیوی عائشہ سبحانی کے والد نے ساز باز مقدمات بنوائے۔

، نیب کے مطابق سابق ڈی آئی جی جنید ارشد کی جانب سے دوران ملازمت مبینہ طور پر اختیارات اور عہدے کے ناجائز استعمال سے کروڑوں روپے اثاثے بنانے کا الزام عائد ہے۔

،ملزم جنید ارشد نے والدین کے نام پر بے نامی دار جائیدادیں بنائی۔

  

مزید :

علاقائی -