چوہنگ میں نان سٹاپ دکیتیاں، پولیس وارداتیں روکنے میں ناکام، شہریوں کا اعلٰی حکام سے نوٹس کا مطالبہ
چو ہنگ(نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت صدر ڈویژن کاعلاقہ ڈاکوؤں کی آ ماجگاہ بن گیا،تھانہ چوہنگ کے علاقہ میں نان سٹاپ ڈکیتیوں کا سلسلہ جاری۔ ایس ایچ او حماد بٹ ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو روکنے میں ناکام نظر آرہے ہیں۔اہل علاقہ کا آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور پولیس سے پریس کلب چوہنگ کی وساطت سے اپیل کی کہ علاقہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کوپولیس روکنے میں فی الحال ناکام ہے۔ ایک واردات میں دو نامعلوم ڈاکوؤ ں نے گن پوائنٹ پرجوبلی ٹاؤن کے علاقہ سے شہری صادق سے ایک لاکھ روپے کی نقدی اور اپلائیڈ فار موٹر سائیکل چھین لی، دوسری واردات میں دوڈاکوؤ ں نے گن پوائنٹ پر محافظ ٹاؤن میں شہری شہباز سے 12 لاکھ روپے کی نقدی، ہنڈا 125 چھین کر لے گئے,ڈکیتی کی تیسری واردات میں چوہنگ کے علاقہ ای ایم ای چوک میں ڈاکوؤں نے نوید کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 30 لاکھ روپے کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ چوتھی واردات میں قاری ارشاد حسین سے ازمیر ٹاؤن اور نیسپاک سوسائٹی کے درمیان گن پوائنٹ پر نئی موٹر سائیکل چھین لی۔ شہری بابر علی کی نئی 125 موٹر سائیکل غائب کر دی گئی۔ علاقے میں پولیس کا گشت بہت کم ہے۔ بازاروں میں سکیورٹی کے حوالے سے تاجروں کو کسی قسم کی گائیڈ لائن نہیں دی گئی۔ اس لئے بیشتر بازاروں میں کوئی سکیورٹی گارڈ موجود نہیں ہے۔ڈی آ ئی جی آ پریشنز لاہورنے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سے رپورٹ طلب کرلی۔ شہریوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس انکے جان و مال کی حفاظت کرنے میں ناکام،حل کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔