دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 2، 2 ہزار کے چالان ہونگے،سی ٹی او

  دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 2، 2 ہزار کے چالان ہونگے،سی ٹی او

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ اب دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو دو چار،پانچ سو کی بجائے 2، 2 ہزار کے چالان کئے جائیں گے جبکہ دوبارہ خلاف ورزی پر گاڑی کو تھانوں میں بند کروا دیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس سموگ و ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، کارروائی کو یقینی بنانے کیلئے ٹریفک پولیس، ٹرانسپورٹ اور محکمہ ماحولیات کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دیں گئیں،بس اونرز یونینز کے ساتھ مل کر بھی ماحولیاتی آلودگی اور سموگ آگاہی مہم بھی جاری ہے، سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ بس اڈوں، ٹیکسی اسٹینڈز سرکاری و نیم سرکاری دفاتر میں خصوصی لیکچرز کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، گاڑیوں سے نکلنے والا مضر صحت دھواں سموگ کا باعث بنے گا۔

مزید :

علاقائی -